ریاض، خطےمیں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث تشویش ہے،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچنے پر پاکستان کےسفیراورعمانی وزارت خارجہ کےحکام نےاستقبال کیا، وزیر خارجہ نے شاہی خاندان سے ملاقات میں سابق فرمانرواسلطان قابوس کےانتقال پر اظہارتعزیت کیا۔
اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے تنازعات کےحل کیلئے مذاکرات کاراستہ اپنانے پر آمادہ کیاجائے، بروقت آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے تو پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے۔
شاہ محمود کا دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے سعودی ہم منصب کوآگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا خوش آئندہ بات ہے ایران، امریکا واضح کر چکے ہیں کہ کشیدگی نہیں چاہتے، ان حالات میں ضروری ہے کہ فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے، معاملات افہام و تفہیم کیساتھ اور پر امن اندازمیں طے کیے جائیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی ہم منصب کوپاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ کشیدگی سےاہم مرحلے میں داخل افغان امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔