Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2020 07:13 pm views : 247

Location : Different Places

Quetta- 46 dead as heavy snow, rain lashes parts of country - Pakistan
  • Urdu

کوئٹہ،ملک بھر میں برفباری اور بارشیں، مختلف حادثات میں 46 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث 3 روز میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ کئی مقامات پر چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ نوکنڈی میں ماشکیل کے قریب بھگ ایریا میں انتظامیہ اور ایف سی نے ریسکیو آپریشن کیا۔بارشوں کے باعث دلدل میں پھنسے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے، 23عمارتیں اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔وادی نیلم میں برفانی تودے کی زد میں آکر 10 افراد لاپتہ ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
جھنگ میں بارش سے چھت گر گئی جس میں ایک لڑکی دم توڑ گئی اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ خانیوال میں 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ سکھر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مختلف واقعات میں 9 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پی ڈی ایم اے، ایف سی، لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے برفیلی طوفانی ہواؤں میں رات بھر ریسکیو آپریشن کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،متاثرہ افراد کو خوراک، دوائیں اور کمبل بھی دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللّٰہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی کے مطابق کان مہتر زئی میں پھنسے 500 مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 24 گھنٹے جاری رہا۔ڈی سی نے یہ بھی بتایا کہ الحمد للّٰہ تمام مسافر خیریت سے ہیں، سب کو خوراک پہنچا دی گئی ہے۔آپریشن میں لیویز، ایف سی اہلکاروں اور آفیسران نے بھرپور حصہ لیا، اس دوران برف باری کے باعث پھنسے تمام مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
جہاں ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے وہیں کراچی میں بھی سائبیرین ہواؤں کا راج ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری جب کہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ شہر قائد میں  شمال مشرقی علاقوں سے 8 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت کی شدت 6 ڈگری تک محسوس کی گئی اور امکان ہے کہ 15 سے 17جنوری کی رات درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک گرسکتا ہے  جب کہ  سردی کی لہر 22 جنوری تک رہ سکتی ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved