واشنگٹن، ہمارے فوجیوں کو نکالا تو عراقی اکاؤنٹس منجمد کردیں گے، امریکی وزارت خارجہ
http://www.tnnasia.tv
امریکا نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کر دیں گے۔
دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے۔
امریکا کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق ایک قرارداد بھی پاس کی تھی جس کے بعد عراقی صدر نے امریکی حکام سے فوجی انخلاء کیلئے ایک وفد عراق بھیجنے کی درخواست بھی کی تھی۔