Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 15, 2020 12:30 pm views : 251

Location : Ottawa

Ottawa- Canadian Traveler Rosie Gabrielle, who converted to Islam last week has announced that she will perform Hajj/Umra next year.
  • Urdu

اوٹاوا،کینیڈین سیاح  روزی گیبریل کا آئندہ برس  حج وعمرہ کرنے کا اعلان
http://www.tnnasia.tv

حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل سیاحت اور بائیکنگ جاری رکھیں گی۔
ویڈیو اور پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روزی نے قبول اسلام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے اور ان کے فیصلے کو سراہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  اگلے سال وہ حج و عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
حجاب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مستقل طور پر حجاب نہیں لیں گی کیونکہ یہ شرط لازمی نہیں اور نہ ہی وہ اپنی سیاحت اور موٹر سائیکل کا سفر ترک کریں گی۔
اپنی زندگی کے نئے باب کے حوالے سے انہوں نے اپنے احساسات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے فیصلے پر لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی ملی، مجھے اس قدر محبتیں ملنے کا اندازہ نہیں تھا۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ نئے مرحلے پر ملنے والی محبتوں اور تعاون پر وہ سب کی مشکور ہیں۔
روزی نے اپنے تفصیلی کیپشن میں اس بات کا تذکرہ بھی کیا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔
موٹر سائیکل گرل نےشیئر کی گئی تصویر کے بارے میں تفصیل بتائی کہ ’یہ ایک سیلف پورٹریٹ ہے جو ٹرائی پوڈ اور ریموٹ کی مدد سے لی گئی ہے جبکہ ہاتھ میں اٹھائی اسکردو نامی بلی کو زخمی حالت میں روڈ سے اٹھا کر اس کے مکمل صحت یاب ہونے تک اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
چند دن قبل روزی نے انسٹاگرام پر ہاتھ میں قرآن پاک تھامے ہوئے تصویریں شیئر کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بےحد سراہا گیا اور ٹوئٹر کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ کی فہرست میں روزی کا نام بھی محو گردش رہا۔
اس پوسٹ کے آخر میں روزی نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا تھا کہ اگر ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔ روزی کو موصول ہونے والے سوالات کا جواب انہوں نے اپنی نئی پوسٹ میں دیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved