راولپنڈی، بھارتی فوجی قیادت کے بیانات علاقائی امن واستحکام پر اثرا انداز ہونگے
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں قومی سلامتی، جیو اسٹریٹیجک و علاقائی سیکیورٹی، مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایران امریکا تنازع کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا بھی نوٹس لیا گیا اور بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان مخالف بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا گیا۔
اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع اور ملکی استحکام کیلئے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔