Jan 15, 2020 07:19 pm
views : 251
Location : Senate of pakistan
Islamabad- Senate passes 'The Naya Pakistan Housing, Development Authority Bill, 2019
اسلام آباد، سینیٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ بل منظور کر لیا گیا
چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں ہاؤسنگ بل وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کیا اور منظوری پراپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ایسا اتفاق رہا توعوامی مسائل پر قانون سازی کر سکیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں بتایا تمام ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات حکومتی حکمت عملی ہے ،بھارت نے بات چیت کا عمل 2013ء سے ایل او سی پر دشمنی کے پس منظر میں یکطرفہ معطل کر رکھا ہے ،وہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پرسیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مشغول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاک، بھارت تناؤ کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تاہم بھارتی رویہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3ہزار کے قریب ہے ،ولی عہد کے دورے کے بعد 2080 قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔