Jan 15, 2020 07:22 pm
views : 282
Location : Different Places
Islamabad- Maryam's name placed on ECL in CSM case too
اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چار اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا نام بھی ایگرٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگی رہنماء مریم نواز، جاوید لطیف اور وقار احمد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔
مریم نواز کا نام کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرچکی ہے۔
خیال رہے کہ 26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔