Jan 15, 2020 07:57 pm
views : 268
Location : Different Places
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi To Visit USA
اسلام آباد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ امریکا روانہ
مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ایک اہم اجلاس ہونے جارہا ہے ،گزشتہ 6 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ برس اگست میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود 15 تا 17 جنوری واشنگٹن اور نیویارک کے دورے پر ہوں گے، وہ سیکریٹری جنرل سمیت یو این قیادت سے ملاقات کریں گے، جبکہ 17،16 جنوری کو واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات ہوگی۔
وزیر خارجہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورۂ امریکا کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کی کوشش ہے، شاہ محمود قریشی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کریں گے۔