Apr 13, 2020 12:56 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh wants ‘stricter’ lockdown for two more weeks: CM Murad Ali Shah
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم کو "لاک ڈاؤن "میں مزید دو ہفتے "توسیع "کی تجویز
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا "مسئلہ "ہے، اس سے بچنے کے لیے پہلے دن سے "سماجی فاصلے "رکھنے پر زور دیا جارہا ہے، سندھ حکومت پر بلاسوچے سمجھے لاک ڈاؤن کا الزام "غلط "ہے، ہم نے خوب سوچ سمجھ کر یہ "فیصلہ "کیا، کورونا سے بچنے کے طریقہ یہ ہے کہ ایکشن کرو اور وائرس سے "آگے آگے "رہو۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس بیماری سے متعلق کوئی بھی "غلطی "کرے گا تو اس سے پوری "دنیا "متاثر ہوگی، غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن کچھ نہ کرنے کی "غلطی "نہیں ہونی چاہیے، اس بیماری سے "نجات "کے لیے اللہ تعالیٰ سے "دعا"کریں، علما نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر پہلے ہی دن موثر لاک ڈاؤن کردیتے تو اچھا ہوتا اور صورتحال اس قدر "خراب "نہ ہوتی، وفاقی حکومت نے نقد رقوم "تقسیم "کرنے کے لیے لوگوں کو جمع کرنا ہے تو لاک ڈاؤن "ختم "کردے، لوگ کرونا وائرس کی "سنگینی "کو سمجھ نہیں رہے ہیں، لاک ڈاؤن کا مقصد "کرفیو "نہیں، اس سے مثبت "نتائج "حاصل ہوئے ہیں، اگر لاک ڈاون ختم کرتے ہیں تو کسی کو اندازہ نہیں کیاہوگا۔