Jun 13, 2021 06:57 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Multan- PML-N spoiled Kulbhushan Jadhav’s case: Shah Mahmood Qureshi
کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ نون ہے،وزیر خارجہ
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ نون ہے۔
ملتان
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا
کہ امید ہے کہ اپوزیشن ممبران نا سمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔
انہوں نے
کہا کہ ہم صرف عالمی عدالتِ انصاف کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہے ہیں،
امید ہے کہ اپوزیشن ممبران بھارت کی چالوں کو سمجھیں گے۔
شاہ محمود
قریشی نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کورٹ کی سفارشات کے مطابق اقدامات کیئے
ہیں، بھارت ہمیں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی پنجاب کے ہر ضلع میں بنائی گئی ہے، تمام ضلعی سربراہان کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
وزیرِ
خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے
صفائی پیش کرنے کا موقع ملے گا، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں، انتقامی سیاست
کے قائل نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاوجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کے قائل
نہیں، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی سے مسائل حل ہوں گے، احتساب کا عمل بہتر
ہو گا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے عازمینِ حج کی تعداد کو 60 ہزار تک محدود کیا ہے۔