Jun 14, 2021 06:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 34 deaths from COVID-19, lowest since April
کراچی، کورونا وائرس کی کیسز میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونتیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار انیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار انیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712، اسلام آباد میں 19 ہزار 783 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 250 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 78 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چونتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اکیس ہزار سات سو تئیس ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 516، سندھ میں 5 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 224، اسلام آباد میں 772، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 566 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔