Jun 14, 2021 06:05 pm
views : 257
Location : Domestic Place
SC dismisses pleas against anti-encroachment drive along Gujjar, Orangi Nallahs
کراچی، متاثرین کا احتجاج بھی رنگ نہ لایا، سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجر نالے پر آپریشن جاری رکھنے کا حکم سنادیا، چیف جسٹس کہتے ہیں ہم تجاوزات کو ختم کرنے کو نہیں روک سکتے
گجر نالے اور اورنگی ٹاؤن کے متاثرین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر کئے جانے والا احتجاج بھی رنگ نہ لایا۔سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں گجر نالہ اور اورنگی نالے پر قائم تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں متاثرین کے وکیل اور کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
متاثرین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ متاثرین کی بحالی کی جائے مگر اس پر عمل نہیں ہوا، کے سی آر کی بحالی کا حکم دیا تھا تین سال ہوگئے بحال نہیں ہوئی، آپ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم تجاوزات کو ختم کرنے کو نہیں روک سکتے، سندھ حکومت کو متاثرین کی بحالی کا حکم دیں گےکیونکہ یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ اس حوالے سے لوگوں کو معاوضہ ادا کریں۔
قبل ازیں متاثرین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرن نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرے میں شریک ارم یاسمین کا کہنا تھا کہ
گجر نالہ متاثرین کمیٹی کے سربراہ عابد اضغر کا کہنا تھا کہ