Jun 14, 2021 06:10 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Joint exercises between Pakistan and Italian navies, conducting various naval operations
کراچی، پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشقیں، مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن استحکام کی عکاس ہے
پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا، بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ اور اٹلی کے جہاز نے حصہ لیا، بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔