Jun 14, 2021 06:18 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Quetta- Crackdown against illegal Iranian Schools in Province begins
کوئٹہ، غیرقانونی طور پر چلائے جانے والے ایرانی اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر آٹھ اسکولوں کو سیل کیا جاچکا ہے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر چلائے جانے والے ایرانی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق کی سربراہی میں بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ شبیر احمد سمیت دیگر حکام بھی شریک رہے۔
اے سی سٹی محمد زوہیب نے کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ایرانی نصاب پڑھانے والے دو مزید تعلیمی ادارے سیل کردیئے جبکہ اب تک آٹھ اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
محمد زوہیب الحق کے مطابق اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا جو مری باداور ہزارہ ٹاون میں قائم تھے اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں۔اسکولوں سے ناقابل قبول لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ بند کئے گئے اسکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے،مذکورہ اسکولز سے ممنوعہ لٹریچر کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،اسکولوں سے متعلق مزید تحقیقات بھی ادارے کررہے ہیں، اسکولز غیر ملکی فنڈنگ سے چلائے جانے کابھی انکشاف ہوا ہے،2015 ایکٹ کے قانون کے تحت نجی اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے۔
تعلیمی حکام کے مطابق پاکستانی بورڈ سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ مزید تعلیم کیلئے ایران بھی جاتے تھے،بند کئے گئے اسکولز میں زیادہ ترنصاب ایرانی ہے جس کی اجازت نہیں ہے،کچھ اسکولوں نے اجازت مانگی تھی جنہیں اجازت نہیں دی گئی۔