Jun 15, 2021 03:58 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 838 COVID-19 cases, lowest in about 7 months
کراچی، مہلک وباء کی شدت میں کمی واقع ہونے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انسٹھ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے جبکہ ایک ہی روز میں آٹھ سو اڑتالیس نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 205، بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 548، سندھ میں 5 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 234، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 569 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔