Jun 15, 2021 04:01 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- Steel Cutting Ceremony of 4th Pakistan Navy Class Corvette
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے چوتھے ملجئم کلاس کارویٹ جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد، امیر البحر کہتے ہیں جنگی جہازوں کی تعمیر خوش آئند ہے
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے چوتھے ملجئم کلاس کارویٹ جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر کا کہنا تھا کہ جنگی جہازوں کی تعمیر کے لئے وزارت دفاعی پیداوار،پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ اور ترک کمپنی کا باہمی تعاون خوش آئند ہے۔کرونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم سنگ میل عبور کرنا لائق تحسین ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ملجئم کلاس کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔
تقریب میں ترک کمپنی اسفات کے سربراہ، سرکاری عہدیداران،پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔