Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2021 04:04 pm views : 247

Location : Domestic Place

Islamabad- FM Qureshi urges Afghan leadership to sit together to resolve issues
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت کو امن خراب کرنے کی بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہئیے، وزیر خارجہ کہتے ہیں افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل، علاقائی صورتحال اور ملکی سیاست سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان امن عمل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا، اپنی کوتاہيوں سے نگاہ چرائيں گے تو حل نہيں نکلے گا، پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن و استحکام ہے۔افغانستان کے نائب صدر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات الجھاؤ کا باعث تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو امن خراب کرنے کی بجائے، خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہئیے، بھارت ميں آج کھچاؤ واضح دکھائی دے رہا ہے، انڈیا میں اقلیتیں دباؤ میں ہیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، بھارت اس وقت سیکیولر اور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے، انڈیا ميں بہت بڑا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے، بھارت میں میڈیا کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، آزاد رپورٹنگ کرنے والوں پر حملے ہوتے ہیں۔
وزيرخارجہ نے مزید کہا کہ اپوزيشن کو بجٹ پر تنقيد کرنے کا حق ہے، مہذب طريقے سے اظہار رائے کرے، اپوزيشن اراکین لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہيں، اپوزيشن کے اراکین اسمبلی، موبائل کيمروں سے ويڈيوز بنا رہے تھے، تمام اراکین کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے، جوتنقيد کرنی ہے ضرور کريں، اپنی بات کريں اور حکومتی مؤقف نہ سنيں، يہ مناسب نہيں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گی، اگر اپوزيشن ہماری نہيں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہيں سنيں گے، اگر عمران خان کو بطور قائد ايوان بولنے کا حق نہيں ديا جائيگا تو پھر اپوزیشن لیڈر کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved