Jun 15, 2021 04:06 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Lahore- Critics should be aware of facts: NAB chairman
لاہور، تنقید کرنے والوں کو حقائق کا ادراک ہونا چاہیئے، چیئرمین نیب کہتے ہیں قومی احتساب بیورو بڑے لوگوں کی خدمت کیلئےنہیں،عوام کیلئے وجود میں آیا
صوبائی دارالحکومت لاہور مین چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بڑے لوگوں کی خدمت کیلئے نہیں، عوام کیلئے وجود میں آیا۔ ادارے نے 533 ارب روپے کی ریکوری کی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیب انسان دوست ادارہ ہے، ہر قدم ملک و قوم کی بہتری کیلئے اٹھایا۔ آج ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے مربوط بزنس پالیسی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تنقید کرنے والوں کو حقائق کا ادراک ہونا چاہیئے۔ کہا گیا نیب چھوٹی مچھلیوں کو پکڑتا ہے، ہم نے مگرمچھ اور شارک کو پکڑا، اس سے بڑی سمندری مخلوق نہیں۔ حقیقی کاروباری شخصیت اور ڈکیت میں فرق روا رکھنا ضروری ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ایک سوسائٹی نے لوگوں سے ڈھائی ارب روپے لیے، اس کے 7 سال بعد بھی لوگوں کوحق نہیں ملا۔ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جوموٹرسائیکل پر تھے، آج جہازخرید لیے۔ نیب مسئلہ نہیں، مسائل کاحل ہے۔ کیا نیب کوعلم نہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہو گی توعوام کا فائدہ ہو گا، پاکستان میں مشکل ترین کام کسی سے پیسہ واپس لینا ہے۔