Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 15, 2021 04:07 pm views : 237

Location : Domestic Place

Karachi: MQM Pakistan has announced to postpone the protest rally
  • Urdu

کراچی،ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاجی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، عامر خان کہتے ہیں نئے لے پالک سندھو دیش کے حامیوں کو آگے کرکے خوفزدہ نہیں کرایا جاسکتا، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ایک ذمہ دار نے ایم کیو ایم پر کافی الزامات لگائے جس میں ایک سازش کی بو نظر آتی ہے، ان کی گفتگو نے ان کی خواہش کو بے نقاب کردیا ہے اور ہم ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ جس کے نتیجے میں شہر میں خدانخواستہ خونریزی ہو۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ  ہمیں کسی کا ڈر نہیں ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم مسلح جتھوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، نئے لے پالک سندھو دیش کو آگے کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ کراچی کی دیگر قومیتوں کو خوفزدہ کردیا جائے گا تو یہ ان کی بھول ہے، ہم آپ کے جرائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، آپ کے آگے ڈٹے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پندرہ جون کو سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی کا فیصلہ کیا تھا جس سے مرعوب ہو کر سندھ حکومت نے جان بوجھ پر سندھو دیش کے حامیوں سے پندرہ جون کو ہی احتجاج کا اعلان کروایا، جن ملک دشمنوں کے سروں کو کچل دینا چاہئے پیپلز پارٹی ان ہی کی سرپرستی کررہی ہے اور شہر میں بدامنی کو ہوا دے کر ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔ لہذا ہم چند دنوں کیلئے ریلی کو ملتوی کررہے ہیں اور جلد ہی کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص میں تسلسل کے ساتھ ریلیاں ہوں گی جس سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء ورکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کیلئے جو زہر اگلا اور ان کے لب ولہجے سے علیحدگی پسند اور انتہا پسندی واضح نظر آرہی تھی اس کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صوبہ سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے،ہم بھی شہری سندھ کے بیٹے ہیں، ہماری اسمبلیوں پر پیپلز پارٹی نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،پیپلز پارٹی پی ایف سی کے حوالے سے اپنے منشور کی گزشتہ تیرہ سالوں سے خلاف ورزی کررہی ہے، کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، سازش کے تحت پانی چوری کروایا جارہا ہے، کے فور میں تاخیر پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved