Jun 15, 2021 04:35 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal development budget money will be audited by a third party. Fawad Chaudhry
اسلام آباد، منتیں ترلے کر کے نواز شریف باہر گئے، اب عیاشی کر رہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے،گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں، احسن اقبال نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا، ان کی تمام قیادت خود بیرون ملک بیٹھی ہے، شہباز شریف کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیئے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی نے پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، منتیں ترلے کر کے نواز شریف باہر گئے، اب عیاشی کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو نی چاہیے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کو اس کا حق نہیں مل رہا، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔