Jun 16, 2021 05:00 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,038 coronavirus cases, 46 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وباء میں بتدریج کمی ہونے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیالیس افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہی روز ایک ہزار اڑتیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 313، بلوچستان میں 26 ہزار 331، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734، اسلام آباد میں 82 ہزار 207 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 822 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 113 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 567، سندھ میں 5 ہزار 273، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 240، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 297، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 570 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔