Jun 16, 2021 05:25 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI seeks access to PML-N and PPP accounts
اسلام آباد، پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی، وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی
پاکستان تحریکِ انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔
وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اس ضمن میں درخواست دائر کر دی۔
فرخ حبیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ہم بھی ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔