Jun 16, 2021 05:31 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI lawmakers urge speaker to take notice of opposition's attitude during NA session
اسلام آباد، ن لیگ قبضہ گروپس اور غنڈوں کی جماعت بن چکی ہے، ملیکہ بخاری کہتی ہیں اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے وزیر مملکت زرتاج گل اور دیگر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو ہوا وہ پارلیمان کیلئے سیاہ دن تھا، کل میری ذاتی طور پر تضحیک و تذلیل ہوئی، پارلیمان میں خاتون ممبران کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں اور کتابیں پھینکی جاتی ہیں، آپ اس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلائیں۔
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں شہید بی بی بینظیر بھٹو ایوان میں آتی تھیں تو ن لیگ کن القابات سے نوازتی تھی، ن لیگ نے ماڈل ٹاؤن میں خواتین کی تضحیک کی، قوم جانتی ہے کہ ن لیگ کا خواتین سے رویہ انتہائی غیر اخلاقی ہے، خواتین سے غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنا ن لیگ کی تاریخ ہے، پارلیمان کو چلانے کے قواعد و ضوابط ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صرف آپ جمہوریت نہیں ہم بھی جمہوریت کا حصہ ہیں، یہ تربیت ہے مریم نواز کی جو خود ایک خاتون ہیں، ہم دلائل سے پارلیمان میں بات کریں گے اور آپ کو بے نقاب کریں گے، خواتین پارلیمان میں دلائل کےساتھ اپناموقف پیش کرتی ہیں۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں، پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے خواتین کا اہم کردار ہے، ن لیگ قبضہ گروپس اور غنڈوں کی سرپرستی کرتی ہے، ن لیگ نے سیاسی جماعت ہونے کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، رات 3 بجے تنظیم سازی کرنیوالے کو ترجمان بنا دیا گیا، ایسے لوگوں پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے پر پابندی لگائی جائے، بجٹ میں ہر طبقے کے لوگوں کی فلاح اپوزیشن سے برداشت نہیں ہوئی۔