Jun 16, 2021 05:35 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- Speaker should resign, Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد، ملک میں سرکس اور تماشہ بپا ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں وزیر گالیاں دے کر بھی شہباز شریف کی تقریر نہ روک سکے،اسپیکر کو چاہیے وہ استعفیٰ دے دیں
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سرکس اور تماشا لگا ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں عوام کی بات نہیں ہوسکتی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع بالاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی تو ٹوٹی ہوئی ہے، جہاں بجٹ تقریر کی بجائے کتابیں ایک دوسرے کو ماری جائیں وہ اسمبلی عوام کی بات کر رہی ہے ؟ ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے بتایا زرتاج گل بھی زخمی ہوئی ہیں، زرتاج گل کو اسمبلی کی قابل خاتون سمجھتا ہوں، وہ کل تک زخمی نہیں تھیں، اسپیکر ایوان کے ہر فرد کو چہرے سے پہچانتا ہے، اسپیکر نے ہاؤس کا تقدس پامال ہوتے دیکھا اور چپ رہا، اسد قیصر کبھی کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریں گے، اسپیکر کو چاہیے وہ استعفیٰ دے دیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے بھی 2 سال کا عرصہ لگا کر انتخابی اصلاحات کیں، آج انتخابی اصلاحات کیلئے مضحکہ خیز باتیں لکھی ہوئی ہیں۔