Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 16, 2021 05:40 pm views : 266

Location : Domestic Place

Karachi- It seems that Rs 147 billion will not be received from the federation, CM Sindh
  • Urdu

کراچی، وفاق نے سات سو ساٹھ ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جن میں سے ایک سو سینتالیس ارب روپے ملنے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں لگتا نہیں کہ یہ رقم اب ملے گی

کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 869 ارپ روپے ملنے تھے، وفاق نے اس سال 760 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جن میں سے 147 ارب روپے اب ملنے ہیں، مگر لگتا نہیں کہ یہ رقم ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا رواں سال کا 14 کھرب 77 ارب کا بجٹ ہے، سب سے بڑا ریونیو سورس سندھ ریونیو بورڈ ہے، جس سے 125 ارب روپے ملیں گے، ہم نے اگلے برس ڈیڑھ سو ارب کا ریونیو کا ٹارگٹ رکھا ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 82 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری جامعات کو بھی گرانٹ دی جائے گی، بجٹ میں تعلیمی بورڈز کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے، ہم نے مزدور کی اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی ہے، دیگر صوبے بھی مزدور کی اجرت 25 ہزار روپے کریں، چھوٹے کاشت کاروں کو بھی 2 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ بجٹ میں این آئی سی وی ڈی کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں، گمبٹ انسٹیٹیوٹ کےلیے 4 ارب روپے رکھے ہیں، ایس آئی یو ٹی کے لیے مجموعی 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 فیصد بڑھائی ہیں، ہمارے ملازمین کی تنخواہیں پورے پاکستان سے زیادہ ہیں، ہم نے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے نہیں دیتے، نہ ویکسین کی قیمتیں بتاتے ہیں، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں، ہم سے کہا گیا کہ آپ ویکسین کی فکر نہ کریں، پھر پتہ چلا کہ پہلے پنجاب اور بعد میں سندھ میں ویکسین ختم ہوئی، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے انفیکشن اسپتال بنایا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved