Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 16, 2021 05:38 pm views : 241

Location : Domestic Place

Karachi- Decision to give passing marks in case of failure Optionals subjects in Sindh
  • Urdu

کراچی، محکمہ تعلیم سندھ نے اختیاری مضامین میں فیل ہونے پر پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ کرلیا،صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے طلبہ کے امتحانات سے متعلق اہم اعلانات کردیے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طلبہ کے امتحانات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے بھی امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی میں مقررہ تاریخوں پر ہوں گے،  جولائی میں دسویں کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لیے جائیں گےجب کہ  نویں تا بارہویں تک کلاسز کے پریکٹیکلز بھی لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق فرسٹ ائیر کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے اور امتحانات کے 45 روز کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا جب کہ اختیاری مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں پاسنگ مارکس دیے جائیں گے،  لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں اس سال ہوں گے اور چھوٹی کلاسوں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان اسکولز اپنے طور پر کریں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved