Jun 17, 2021 04:36 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,119 coronavirus cases, 46 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس نے مزید چھیالیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو انیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 474، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 474، بلوچستان میں 26 ہزار 409، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 745، اسلام آباد میں 82 ہزار 253 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 844 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 874 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 586، سندھ میں 5 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 247، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 297، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔