Jun 17, 2021 04:41 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Karachi- MQM should consider its humiliation, says Saeed Ghani
کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کی ویکسین کی کمی کا انکشاف، عوام کو پریشانی کا سامنا، وفارتی وزارت صحت نے ویکسین قلت مقامی بدانتظامی قرار دیدیا
کراچی میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سردار عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جن علاقوں سے ایم کیو ایم کو 80 ہزار ووٹ ملتے تھے آج 5 ہزار ووٹ ملے، انہوں نے پارک، سڑکوں اور نالوں پر تجاوزات قائم کرائی ہیں،چیف جسٹس صاحب صحیح کہتے ہیں کراچی میں قبضے ہوئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں جو کام شروع کئے ہیں اس کے نتائج آپ کے سامنے آئے ہیں، ہم ایم کیو ایم کی جیسی قتل و غارت گری اور بدامنی فالو نہیں کرسکتے ۔کوئی سیاسی حکومت یہ نہیں کرسکتی کہ ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دے، جب قبضے ہوجاتے ہیں اور گھر بن جاتے ہیں پھر انہیں اٹھانا آسان نہیں ہوتا، الہ دین پربنی مارکیٹ کے متاثرین کو پہلے سیٹل ہونے کیلئے وقت دینا چاہئے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سردار عزیز نے کہاکہ ہم کسی مفاد کے تحت پی پی میں شامل نہیں ہو رہے، گزشتہ 12 سال میں پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی مفاد نہیں تھا۔
سردار عزیز نے کہاکہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی چار پانچ لوگوں تک ہی محدود ہے،میں آج اپنے ساتھیوں سمیت پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے،ہم عوام کے مفادات اور مدد کے لیے پی پی میں آئے ہیں۔