Jun 17, 2021 04:44 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Corona virus vaccine shortage in Karachi and Lahore revealed
کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کی ویکسین کی کمی کا انکشاف، عوام کو پریشانی کا سامنا، وفارتی وزارت صحت نے ویکسین قلت مقامی بدانتظامی قرار دیدیا
صوبائی دارالحکومتوں کراچی اور لاہور میں کورونا وائرس کی ویکسین کی قلت کا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ میں ویکسین کی کمی کا پہلے ہی بتادیا تھا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے جلد ہی ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہم نے سندھ کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا، ویکسین کی کمی کی وجہ سے ہمارا ہدف متاثر ہوا ہے۔
ویکسین کی قلت کے حوالے سے ڈاکٹر آفتاب کا کہنا تھا کہ
دوسری طرف وفاقی وزارت صحت کا ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے معاملے پر کہنا ہے کہ کراچی، لاہورمیں قلت کی ذمہ داری وفاق پر نہیں ہے، یہ مقامی بدانتظامی کا معاملہ ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ناقص پلاننگ، باہمی رابطوں میں فقدان ویکسین قلت کی وجوہات ہیں، اہم سینٹرز پر کم، غیر اہم پر زیادہ ویکسین ترسیل سے مسائل جنم لیتے ہیں۔اضلاع میں ویکسین کا ترسیل پلان ، سینٹرز کیلئے ویکسین مقدار، ترسیل کی تاریخ کا تعین صوبائی حکومت کرتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ صوبوں کو تاحال ویکسین کی13 ملین سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں، وفاق کے پاس کورونا ویکسین کی20 لاکھ سے زائد خوراکیں ہیں۔