Jun 17, 2021 04:47 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Quetta- Joint Oppsition Sit-in beside Balochistan Assembly
کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر قلات میں احتجاج، شاہراہیں بلاک،مسافروں کو مشکلات کا سامنا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے متحدہ اپوزیشن نے بجٹ میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر مظاہرین نے قومی شاہراہیں بلاک کردیں۔
بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں بی این پی (مینگل) ، پشتونخواہ میپ اور جمعیت علماء اسلام کا اپنے حلقوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بجٹ میں بھی اپوزیشن رہنماؤں کے حلقوں کو نظر انداز کر دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
متحدہ اپوزیشن گزشتہ تین روز سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی قومی شاہراہون کو بلاک کردیا گیا۔ کوئٹہ سے چمن اور پنجاب و خیبر پختونخوا سے ملانے والی شاہراہ کو کچلاک کے مقام سے بند کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے تفتان اور کوئٹہ سے کراچی جانیوالی آر سی ڈی شاہراہ کو میاں غنڈی کے مقام سے بلاک کیا گیا۔ شاہراہوں کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دونوں جانب سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔