Jun 17, 2021 04:49 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government Claims to clean storm drains and remove tons of garbage before monsoon rains
کراچی، مون سون کی بارشوں سے قبل برساتی نالوں کی صفائی اور ٹنوں کچرا نکالنے کا دعویٰ، سندھ حکومت کی صفائی مہم سے عوام نالاں
حکومت سندھ کی جانب سے مون سون بارشوں کی آمد سے قبل شہر قائد کے برساتی نالوں کی صفائی اور لاکھوں کیوبک فٹ کچرا نکال کر لینڈ فل سائٹس میں منتقل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
حکومتی اقدامات کے حوالے سے ایک شہری حسیب عالم کا کہنا تھا کہ
سیکریٹری بلدیات کے مطابق 14 دنوں میں 2 لاکھ کیوبک فٹ کچرا نالوں سے نکال لیا گیا ہے۔2 ہزار 773 ڈمپرز میں فضلہ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا، ضلع غربی کے برساتی نالوں سے 4 لاکھ 69 ہزار کیوبک فٹ فضلہ، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 1 لاکھ 31 ہزار 515 کیوبک فٹ کچرا اور بلدیہ وسطی سے 5 لاکھ 99 ہزار 450 کیوبک فٹ برساتی فضلہ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔بلدیہ ملیر سے 99 ہزار 500 کیوبک فٹ فضلہ 160 ڈمپرز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی سے 1 لاکھ 24 ہزار 539 کیوبک فٹ کچرا منتقل کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے 5 لاکھ 74 ہزار 295 کیوبک فٹ فضلہ لینڈ فل سائٹس منتقل کیا گیا۔
دوسری طرف عوام صوبائی حکومت کی صفائی مہم اور برساتی نالوں کی صفائی سے نالاں دکھائی دیتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گجر نالے میں کچرا فل ہے۔
ایک اور شہری محمد وسیم کا کہنا تھا کہ