Jun 17, 2021 04:53 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Quetta- Artist Ishaq Lehri erected a tall statue of Abdul Sattar Edhi
کوئٹہ میں عبدالستار ایدھی کا قد آور مجسمہ نصب، مجسمے کا مقصد عبدالستار ایدھی کو گراں قدر سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنا ہے
کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے میں ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا قد آور مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ انہی کے نام سے منسوب عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کیا گیا ہے۔
یہ مجسمہ کوئٹہ کے معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے تیار کیا اور اسے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کےتعاون سے نصب کیا گیا ہے۔
اسحاق لہڑی کا کہنا تھا کہ
پی پی ایچ آئی انتظامیہ کے مطابق مجسمے کا مقصد عبدالستار ایدھی کو گراں قدر سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان کے شہر زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مکمل اور قدآور مجسمہ تیار کرکے نصب کیا گیا ہے۔