Jun 18, 2021 01:28 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,043 coronavirus cases, 39 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء میں کمی ہونے لگی ،کورونا وائرس سے مزید انتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تینتالیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 663، سندھ میں 3 لاکھ 30 ہزار 552، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 663، بلوچستان میں 26 ہزار 466، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759، اسلام آباد میں 82 ہزار 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 868 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 336 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 647 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 413 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 603، سندھ میں 5 ہزار 306، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 252، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 300، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔