Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 18, 2021 01:36 pm views : 238

Location : National Assembly

Islamabad- PTI's entire budget is based on lies: Bilawal Bhutto
  • Urdu

اسلام آباد، جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہو گا، بلاول بھٹو کہتے ہیں بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی ہم 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی بات کریں تو سندھ کارڈ کا طعنہ سننا پڑتا ہے، اگر این ایف سی ایوارڈ نہیں ہو گا تو ہر صوبے کا نقصان ہو گا، یہ دینا آپ کا آئینی فرض ہے، آپ نہ صرف اپنے آئینی فرض پر پورا نہیں اتر رہے بلکہ ہر سال کا صوبوں سے وعدہ نہیں پورا کرتے، سندھ کے ارکان اگر سندھ کی بات نہیں کریں گے تو کیا جرمنی کی بات کریں گے، سندھ کا پانی چوری کیا جاتا ہے اور جب وزیراعلی سندھ پانی چوری کی بات کرتے ہیں تو وفاق سنتا نہیں، بلوچستان میں سوئی کے عوام کے لئے گیس نہ ہو اور پورے پاکستان کے لئے ہو یہ تضاد ہے، سب سے پہلے گیس ان کا حق ہے جہاں پیدا ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر رکن اسمبلی کا حق ہے کہ وہ بجٹ سیشن کو اٹینڈ کریں، آپ پروڈکشن آرڈر ایشو نہیں کر رہے خورشید شاہ، خواجہ آصف اور علی وزیر کو نہیں لایا جا رہا، انکے علاقے کے عوام بجٹ میں حصہ نہیں لے رہے انکی نمائندگی نہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپوزیشن کرنی ہے، حکومت نے بھی اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا، خبردار آپ میں سے کسی نے اس ناجائز، نالائق حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، دنیا سلیکٹرز کے بارے کیا سوچے گی کہ انہوں نے ناکام ترین حکومت دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی مہنگائی تھی ہر دوسرا دن دہشتگردی کے واقعہ ہو رہے تھے بہت مہنگائی تھی مگر ہم نے آپکی طرح عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے تھے، اگر مہنگائی ہے تو لوگوں کو مالی امداد پہنچنی چاہیے، مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت میں تاریخی اضافہ کیا گیا مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معمولی اضافہ ہوا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved