Jun 18, 2021 01:38 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- The demands of justice are not being met in the operation against encroachments, Khalid Maqbool Siddiqui
کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انصاف کےتقاضے پورے نہیں ہورہے، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےفیصلےکےساتھ کھڑےہیں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا۔فیصلوں پرعملدرآمدکے طریقہ کار پرسوال اٹھ رہے ہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ غریب لوگوں کوجعلی دستاویزات دےکردھوکاکیاگیا،عدالتی فیصلوں میں نیک نیتی پرشبہ نہیں،چیف جسٹس صاحب ہماری سیاسی انکروچمنٹ پربھی نوٹس لیں،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انصاف کےتقاضے پورے نہیں ہورہے۔
خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےفیصلےکےساتھ کھڑےہیں،ہم بھی تجاوزات ختم کرنےکےحامی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ،ڈنڈا مارا گیا،ہربارشہرقائدکی مردم شماری پرڈنڈی ماری جاتی ہے،کراچی والوں کودیوار سےلگایانہیں ،چن دیاگیا،کراچی میں تجاوزات کچھ فطری عمل بھی ہے،20سال کےدوران منصوبے کےتحت تجاوزات قائم کی گئیں۔جعلی مردم شماری،جعلی ڈگریوں کےذریعے انکروچمنٹ ہورہی ہے۔سندھ سیکریٹریٹ سندھی سیکریٹریٹ نہیں ہونا چاہیئے۔