Jun 18, 2021 05:03 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- Dasu Dam will generate low-cost clean energy: PM Imran Khan
اسلام آباد، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ داسو ڈیم پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہرطرف منہگائی لے کر آتی ہے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے پسماندہ ترین ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور زمینوں کی قیمت ملنے کے بعد عوام کو ادھورے خوابوں کی تعبیر نظر آنے لگی ہے۔
اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2026ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیم کی تعمیر سے 4 ہزار 320 میگا واٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی۔