Jun 19, 2021 04:04 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 27 deaths from COVID-19, lowest since April
کراچی، ایس او پیز پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ستائیس اموات، مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار نو سو چالیس ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 282 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 799، سندھ میں 3 لاکھ 31 ہزار 94، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 819، بلوچستان میں 26 ہزار 529، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771، اسلام آباد میں 82 ہزار 313 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 615، سندھ میں 5 ہزار 314، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 257، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 300، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔