اسلام آباد، وزیراعظم نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کردیا، عمران خان کہتے ہیں ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دینگے
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کردیا۔
غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا اینکر کے سوال کہ کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے کے جواب میں وزیر اعظم نے صاف انکار کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہوگیا ہے۔