Jun 19, 2021 04:11 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- The World Bank has approved 442 million for Pakistan
اسلام
آباد، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی،
ورلڈ بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں
بہتری کے لیے ہے
عالمی بینک نے پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔
ورلڈ
بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون پنجاب میں پانی اور صفائی کے نظام میں
بہتری کے لیے ہے، یہ رقم پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں خرچ کی جائے گی۔
عالمی
بینک کے مطابق منصوبے سے پنجاب کے 2 ہزار دیہاتوں میں پانی اور صفائی کی
سہولیات فراہم ہوں گی جب کہ پانی کی فراہمی، صفائی کے انفراسٹرکچر اور
خدمات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔