Jun 19, 2021 04:13 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad, IMF and our destination will be the same, Omar Ayub
اسلام آباد، آئی ایم ایف اور ہماری منزل ایک ہی ہو گی، عمر ایوب کہتے ہیں مزدور کو کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی فراہمی کو مارکیٹس میں یقینی نہیں بنایا جا سکتا
وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ ہماری منزل ایک ہی ہو گی لیکن طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ہماری منزل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، اور وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہماری منزل ہماری ایک ہی ہو گی لیکن ہمارے طریقہ کار میں اختلاف ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں روپے کی قدر میں کمی کی بات کی، جب کہ ان کے ہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ سلسلہ شروع کیا۔ سابقہ حکومت نے ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر کم کیا، جس کے باعث ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا اور ہماری درآمدات سستی ہوگئیں، اور ہرچیز باہر سے آنا شروع ہوگئیں، مسلم لیگ ن نے 24 ارب ڈالرز صرف روپے کو 100پر رکھنےکے لیے استعمال کیے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی قرضوں کی مد میں سالانہ 10 سے 12 ارب ڈالرز لے رہا ہے اور اس میں سے 90 فیصد رقم سابقہ حکومتوں کے لیے ہوئے قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہورہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک وزارت توانائی کا قلمدان میرے پاس تھا ہم نے آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔