Jun 19, 2021 04:16 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Lahore- Shehbaz condemns baton charge at Balochistan's opposition members
لاہور، موجودہ حکومت نے احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا، شہباز شریف کہتے ہیں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اور بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے، انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔
پہلے قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں ، بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاء ہے ، حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، اپوزیشن پر لاٹھی چارج اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں، بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ، دونوں اطراف سے تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کیا جائے۔