Jun 19, 2021 04:21 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Karachi- PPP Fascist Party, says Haleem Adil
کراچی، پیپلزپارٹی فاشسٹ جماعت، بلاول بھٹو مسٹر کلین نہیں مسٹر کلین شیوڈ ہیں، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی فاشسٹ جماعت ہے، مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، بلاول بھٹو مسٹر کلین نہیں مسٹر کلین شیوڈ ہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول صاحب خود کہتے رہے میری تقریر سنو پھر ہم آپ کی سنیں گے، خود تقریر کر کے چل دیے اور حماد اظہر کی تقریر نہیں سنی، بلاول نے کل کہا پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، وہ گدھوں میں گھرے ہوئے ہیں، ان کے وزرا کی پوری ٹیم ہے، اصل میں سندھ میں کتوں کا اضافہ ہوا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن پیشیاں بھگت رہی ہے، سندھ میں چوروں لٹیروں کی حکومت ہے، بلاول ذرا باہر تو نکلو، این آئی سی وی ڈی کہہ کہہ کر یہ تھکتے نہیں، این آئی سی وی ڈی کے ندیم قمر نے 5 کروڑ ایئر ٹکٹ میں جھونک دیا، 5 کروڑ میں کتنی اینجو گرافیاں ہوسکتی تھیں۔