Jun 20, 2021 07:06 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Lahore- Former JUI leader Aziz ur Rehman, son arrested from Mianwali
طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی: مفتی عزیز الرحمٰن دو بیٹوں سمیت گرفتار
پنجاب
پولیس نے مدرسے کے طالب سے مبینہ بدفعلی کی وائرل ویڈیو کا مقدمہ درج ہونے
کے بعد جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن کو
گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے ڈی ایس پی حسنین حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے میانوالی میں چھاپا مار کر مفتی عزیز الرحمٰن کو گرفتار کیا۔
پولیس ملزم کو لاہور منتقل کرنے کے بعد ایک سے 2 روز میں عدالت میں پیش کردے گی۔
میانوالی
سے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے مفتی عزیز الرحمٰن کے ایک
بیٹے عتیق الرحمٰن کو کاہنہ کے ایک مدرسے جبکہ دوسرے بیٹے کو لکی مروت سے
گرفتار کیا۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان لطیف الرحمٰن اور عبداللہ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارے رہے ہیں۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'ہم مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں'۔
انہوں
نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھے گی، ملزم سے
تفتیش کرے گی، سائنسی اور پروفیشنل تحقیقات کر کے مقدمہ چلایا جائے گا اور
ملزم کو عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔