Jun 20, 2021 07:11 pm
views : 223
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports 1,050 new COVID-19 cases in a single day
ملک میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1050 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 065 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت
آنے کی شرح 2.55فیصد رہی۔ جب کہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی
زندگیوں کو نگل لیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 37اموات اور ایک ہزار50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 48 ہزار268 ہوگئی ہے۔
ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار972 ہے اور8 لاکھ 92 ہزار 319 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا
کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان
کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار327، خیبرپختونخوا 4 ہزار 262،
اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں
571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی
تعداد 82 ہزار344، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 973، پنجاب 3 لاکھ 44
ہزار 970، سندھ 3 لاکھ 31 ہزار659، بلوچستان 26 ہزار585، آزاد کشمیر 19
ہزار 934 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 803 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے
ہیں۔