Jun 21, 2021 04:00 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Deaths from Covid-19 cross 22,000 mark in Pakistan
کراچی، کورونا وائرس کی شدت میں کمی ہونے لگی، وباء کی تیسری لہر نے مزید تیس زندگیاں اجاڑ دیں، ایک ہی دن میں مزید نو سو سات نئے مریض داخل کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 75، بلوچستان میں 26 ہزار 633، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 813، اسلام آباد میں 82 ہزار 368 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 424 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 642، سندھ میں 5 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 269، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 301، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔