Jun 21, 2021 04:03 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Lahore- Mufti Aziz ur Rehman confesses to sexually abusing student: police
لاہور، ویڈیو میری ہی ہے مجھ سے غلطی ہوئی شرمندہ ہوں، مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف، کہتے ہیں ویڈیو وائرل ہونے پر میرے بیٹوں نے طالب علم کو دھمکیاں بھی دیں،عزیز الرحمٰن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مدرسے میں طالب علم کے ساتھی مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا۔گزشتہ روز انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق مدرسے میں طالب علم کے ساتھی مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
مفتی عزیزالرحمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو میری ہی ہے، مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں اس پر شرمندہ ہوں، متاثرہ بچے صابر شاہ نے چھپ کر ویڈیو بنائی جس کا مجھے علم نہ تھا، اور مجھ پتہ چلا تو میں نے اسے ویڈیو وائرل کرنے سے منع کیا تاہم میرے منع کرنے کے باوجود اس نے ویڈیو وائرل کردی، اور ویڈیو وائرل ہونے پر میرے بیٹوں نے اسے ڈانٹا، اور دھمکیاں بھی دیں۔
لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اور اس کے بیٹوں کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کینٹ کچہری لاہور میں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد علی کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت میں ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر لایا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد سنادیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم عزیز الرحمٰن کا ڈی این اے اور میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت جاری کی۔پولیس پیشی کے بعد ملزمان کو لے کر کینٹ کچہری سے واپس روانہ ہوگئی ۔