Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 21, 2021 04:04 pm views : 212

Location : Domestic Place

Karachi- Benazir Bhutto is name of a movement: Bilawal
  • Urdu

کراچی،ہم واویلا نہیں کرتے، دیگر صوبوں کی نسبت سندھ ترقی کررہا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں بجٹ میں کراچی پیکج کا کوئی نام ونشان نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، بجٹ میں کراچی پیکج کا کوئی نام و نشان نہیں، ارسا نے تین صوبوں کی بات نہیں مانی تو پیپلزپارٹی نے آواز اٹھائی، والدہ کے منشور پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان بنائیں جس میں عام آدمی تک روٹی، کپڑا، مکان پہنچے، جو نیا پاکستان بن رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، نئے پاکستان میں عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا جا رہا ہے۔ 60 سال بعد پانی کی سب سے بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا، ارسا کیخلاف آواز پیپلزپارٹی نے اٹھائی، یپلزپارٹی کے احتجاج کی وجہ سے ارسا کو پیچھے ہٹنا پڑا، ذوالفقار بھٹو نے سارے صوبوں کو جوڑا۔
 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جا رہا ہے، ایک صوبے کو نشانہ بنا کر اس کی ہر اسکیم کو ہٹایا گیا، سندھ کو اس کے وسائل نہیں دیئے جا رہے، کراچی کیلئے پیکج کی بات ہوئی مگر ملا کچھ نہیں، ہمیں وسائل اور ہمارا حق دیا جاتا تو بہتر کام کرسکتے تھے، دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ میں غربت کم ہوئی ہے، باقی صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ معاشی ترقی ہوئی، مگر ہم واویلا نہیں کرتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات میں لوگوں کو بےروزگار کیا جا رہا ہے، پاکستان سٹیل کے 10 ہزار خاندانوں کو بے روزگاری کا سامناکرنا پڑے گا، ہم نے اپنے دور میں کسی کی نوکری نہیں چھینی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved