Jun 21, 2021 04:06 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Lahore- Court approves interim bail of Shehbaz Sharif, Hamza Shahbaz in sugar scandal case
لاہور، عدالت نے اپوزیشن لیڈرز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دس جولائی تک منظور کرلی،شہباز شریف کہتے ہیں ایف آئی اے کے مقدمےمیں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں
لاہور سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی، شہبازشریف کو کل جبکہ حمزہ شہباز کو 24 جون کوایف آئی اے نے چینی اسکینڈل تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور نائب صدر سیشن کورٹ لاہور حفاظتی ضمانت کے لئے اپنے وکلاء کے ہمراہ پہنچے،کارکنان کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر سیشن کورٹ کے باہر موجود تھی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کمرہ عدالت میں پیش ہوئے اور حفاظتی ضمانت کیلئے پیش کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ مالیاتی ا سیکنڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ الزام کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔درخواست گزار کاکہنا ہے کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے 22 جون کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، جبکہ منی لانڈرنگ الزامات پر نیب پہلے ہی ریفرنس دائر کر چکا ہے، نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کر دی ہے۔
درخواست گزار شہباز شریف نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے مقدمےمیں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔شہباز شریف نے درخواست میں کہاکہ مجھے گنے کی قیمت کم کرنے کا کہا لیکن میں نے انکار کیا، میں کسان بھائیوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا،میں نے کہا کہ ایک دھیلا بھی سبسڈی نہیں دوں گا، یہ عوام کا پیسہ ہے۔