Jun 21, 2021 04:38 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Quetta- Opposition leader, 16 MPAs surrender before police in Balochistan Assembly rumpus case
کوئٹہ،
بلوچستان اسمبلی کے سولہ اپوزیشن ارکان نے گرفتاری دیدی، ایف آئی آر کے
متن میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن اركان نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا كیا، اور
انہیں جان سے مارنے كی دھمكیاں دیں
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سمیت 16 اراکین نے گرفتاری دےدی۔
کوئٹہ
پولیس نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اركان كے خلاف 17 مختلف دفعات كے تحت
مقدمہ درج كیا تھا، اور ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ اپوزیشن اركان نے
پولیس اہلکاروں سے جھگڑا كیا، اور انہیں جان سے مارنے كی دھمكیاں دیں۔
دوسری
جانب گزشتہ روز ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے مشاورت کی
اور آج اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سمیت 16 اراکین اسمبلی نے گرفتاری
دے دی۔
انسپكٹر محمد ناصر كی مدعیت میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن
لیڈر ملک سكندر خان ایڈوكیٹ، احمد نواز، اخترحسین لانگو، ثناء بلوچ، شكیلہ
دہوار، واحد صدیقی، حمل كلمتی، عزیز اللہ آغا، نصیر شاہوانی، نصر اللہ
زہری، زابد ریكی، اكبر مینگل، اصغر ترین، حاجی نواز كاكڑ، مكھی شام لعل،
بابو رحیم مینگل اورمولوی نور اللہ كے خلاف مقدمہ درج كیا گیا تھا۔