Jun 22, 2021 05:35 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 663 coronavirus cases, 27 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا میں مسلسل کمی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستائیس زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے جبکہ ایک ہی روز میں مزید چھ سو تریسٹھ مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827، اسلام آباد میں 82 ہزار 394 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 441 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ستائیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 659، سندھ میں 5 ہزار 344، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 274، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 301، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 573 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔